تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حیدرآباد:ہالا ناکا دھماکے کا مقدمہ تا حال درج نہیں کیا گیا

جنگ نیوز -
حیدرآباد . . . حیدرآباد دھماکے میں کاربن ڈائی آکسائیڈگیس کی ٹینکرموجودگی نے کئی سوالات کو جنم دے دیاہے۔واقعہ کا مقدمہ24گھنٹے گذرنے کے باوجو د اب تک درج نہیں ہوسکاہے۔ گزشتہ روز حیدرآباد کے علاقے ہالاناکہ کے مقام پرٹینکرمیں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی بڑی مقدار میں موجودگی اورگنجان آباد علاقے میں آزادانہ نقل وحمل نے تحقیقاتی اداروں کے لئے کئی سوالات کو جنم دے دیاہے۔تاہم اس بات کی تحقیق کرنے کے لئے ماہرین کی کسی بھی ٹیم نے اب تک جائے حادثہ کا دورہ نہیں کیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے گذشتہ روز اپنے دورے کے بعد رپورٹ میں واقعہ کی وجہ کاربن ڈائی آکسائیڈ بتائی تھی۔ابتدائی رپورٹ میں میں ڈرائیور کی غفلت ظاہر کی گئی تھی ۔ایس پی اسپیشل برانچ محمد علی بلوچ کے مطابق واقعہ ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ تھا اوراسپیشل برانچ کی جانب سے جاری کردہ رپور ٹ میں بھی ٹینکر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی موجودگی ظاہر کی گئی ہے۔اور مقدمہ ڈرائیور اور کلنر پر درج کرنے کا کہا گیاتھا۔ادھرڈرائیور نے جیونیوز سے بات چیت کے دوران بتایا تھا کہ ٹرک ملتان سے آیا تھا اور سائیٹ حیدرآباد کے علاقے میں مشروب سازکو فراہم کرنا تھی۔دوسری جانب ہٹری تھانے میں اب تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیاجسکاہے۔ٹی پی اوہالہ ناکہ اعجاز بھٹی کے مطابق مقدمے کے اندراج میں تاخیر کی وجہ اسپیشل برانچ کی جانب سے اب تک جائے وقوعہ کی تحقیقاتی رپورٹ پولیس کو نہیں ملی ہے۔علاقے میں بجلی اب تک معطل ہے۔حیسکو کا عملہ ہائی ٹینشن لائن اور کھمبوں کی مرمت میں مصروف ہے۔آج دوسرے روز بھی علاقے میں دکانیں اور بازار بند ہیں۔واقعہ میں14 افرادہلاک اور56 زخمی ہوئے تھے جن میں سے تیرہ میتیں اندرون سندھ کے مختلف آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئی تھی اور دیگر دومقامی افراد کی تدفین کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.