تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسٹیم سیل کا طریقہ علاج، نابینا افراداب دنیا دوبارہ دیکھ سکیں گے

جنگ نیوز -
روم . . . سی ایم ڈی . . . حادثاتی طور پر اپنی بینائی کھودینے والے افراد بھی دنیا کی خوبصورتی کو دوبارہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔اٹلی کے سائنسدانوں کا دعویٰہے کہ وہ حادثاتی طورپر بینائی سے محروم ہونے والے مر یضوں کوان کے اپنے ہی Stem Cellسے کورنیا بنا کر انہیں دوبارہ دیکھنے کے قابل بنا چکے ہیں۔اپنی نوعیت کی اس بڑی تحقیق میں اٹلی کے محققین کا کہنا ہے کہ اس طریقہءِ علاج میں مریضوں کے صحت مند آنکھ کے صرف ایک اسکوائر ملی میٹر Limbusٹشو کو متاثرہ آنکھ میں پیوند کاری کرکے ایک نیا کورنیا بنا کر ناکارہ آنکھ کو دوبارہ دیکھنے کے قابل بنا دیا گیاہے۔اٹلی کیModena'sیونیورسٹی کے Centre fot Regenerative Medicineکے محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طر یقہ ءِ علاج سے وہ اب تک 82مر یضوں کی مکمل بینا ئی جبکہ 14کی بینائی جزوی طور پر بحال کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.