5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا:فٹبال میچ دیکھنے والے شخص نے مسلسل رونے پر بچی کو قتل کر دیا
جنگ نیوز -
آسٹن . . . امریکا میں ایک شخص نے اپنی شیرخوار بیٹی کو صرف اس لیے قتل کردیا کہ وہ ورلڈ کپ فٹبال میچ دیکھنے کے دوران مسلسل رورہی تھی۔امریکی اخبار کے مطابق ٹیکساس کے علاقے میک ایلن کا رہائشی تارک وطن ہیکٹر کاسترو ہفتے کو اپنے گھر میں امریکا اور گھانا کے درمیان پری کوارٹر فائنل میچ دیکھ رہا تھا۔ اس دوران اس کی دو سالہ سوتیلی بیٹی مسلسل روئے جارہی تھی۔ ہیکٹر نے مشتعل ہوکر بچی کو مارا جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور پھر گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔ اٹھائیس سالہ ہیکٹر کاسترو نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے بچی کے حلق میں ایک اسکریو ڈال دیا تاکہ یہ ایک حادثہ لگے اور پھر ایمبولینس کو طلب کیا۔ طبی عملہ لاش کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ اسکریو کا حلق میں پھنسنا وجہ موت نہیں جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے ہیکٹر کاسترو کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق کاسترو نے بچی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔