5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
خیبرپختون خوا ہ کے بیشتر اضلاع میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری
جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے دیگر اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔پشاور کے شہری علاقوں میں4 سے6 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ10 گھنٹے ہے۔ دوسری جانب پیسکو ترجمان شوکت افضل کے کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ میں بجلی کی شارٹ فال کی400 میگاواٹ ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے4 سے5 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔