5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
چین:لینڈ سلائیڈنگ میں دبنے والے افراد کے زندہ بچنے کی امید ختم
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے مٹی کے تودے کے نیچے دبنے والے 107 افراد کے زندہ بچنے کی امید ختم ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز شدید بارشوں کے بعد چین کے صوبے guizhouکے دو گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 107 افراد پھنس گئے تھے جبکہ صرف 3 افراد زندہ بچ سکے تھے ۔ چینی میڈیا رپورٹ کے مطا بق مٹی کے تودے تلے دب جا نے والے ان 107 افراد کے زندہ بچنے کی امید ختم ہو گئی ہے ۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں جنوبی چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے چار سو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہزاروں بے گھر ہیں۔