تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جنوبی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے،7افراد ہلاک

جنگ نیوز -
وانا . . . جنوبی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے نواحی علاقے کڑی کوٹ میں جاسوس طیارے سے ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ۔ حملے میں گھر تباہ ہوگیا ۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں جس کے دوران ملبے سے سات افراد کی لاشیں ملیں ۔ ملبہ ہٹانے کا کام ابھی جاری ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔حملے کے بعد بھی علاقے پر جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.