5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کمی کا شکار
جنگ نیوز -
سنگاپور . . . آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل اگست کے سودے19 سینٹس کمی کے بعد78 ڈالر6 سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ اگست کے سودے13 سینٹس کمی کے بعد77 ڈالر46سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق طوفان کے خلیج میکسیکو میں تیل کی پیداوار والے علاقوں کا رخ کرنے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے کیونکہ خلیج میکسیکو سے امریکہ کوزائد مقدار میں تیل فراہم کیا جاتا ہے۔