5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کاسلسلہ جاری
جنگ نیوز -
لاہور . . . تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز کے مقابلے میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح3.84فٹ اضافے کے ساتھ1427.72فٹ ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1165.10فٹ ہوگئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد2لاکھ14ہزار600اور اخراج ایک لاکھ55ہزارکیوسک ریکارڈکیا گیا۔اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد54ہزار382 اور اخراج40ہزارکیوسک ریکارڈکیا گیا۔منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسسلسل اضافے کے باعث مجموعی طور پر دونوں ڈیمز میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ38لاکھ25ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ11لاکھ22 ہزارایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ27لاکھ3ہزار ایکڑفٹ ہے۔