5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:کالا پل کے قریب گاڑی الٹنے سے6افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں کالا پل کے قریب شادی کی تقریب میں شرکت کرکے گھر واپس آنے والے افراد کی گاڑی الٹ گئی،،جس کے نتیجے میں6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کالاپل کے قریب واقع نجی اسپتال کے سامنے شادی کی تقریب میں شرکت کرکے گھر واپس جانے والے افراد کی گاڑی الٹ گئی،،جس کے نتیجے میں3 خواتین سمیت6 افراد زخمی ہوگئے،،زخمی ہونے والے افراد میں30 سالہ عمران،28 سالہ خالدہ،22 سالہ کاشف،16 سالہ اقصا،14 سالہ کنول اور24 سالہ شاہ زیب شامل ہیں،،زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے،،جبکہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد ابن سینا لائن کے رہائشی تھے،،اور زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔