5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سوات:25شدت پسند انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش
جنگ نیوز -
سوات . . . انسداد دہشت گردی سوات کی خصوصی عدالت میں آج 25 سے زیادہ شدت پسندوں کو پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیش کیئے جانے والے شدت پسندوں میں اکثریت ان شدت پسندوں کی تھی جنہوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا تھا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورٹ سوات میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیئے گئے تھے۔دوسری جانب مولانہ صوفی محمد کو ان کے تین بیٹوں عبدالرحمان، عبداللہ اور رضوان اللہ سمیت آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہونا تھا۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کو پیش نہیں کیا گیا۔