5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جسٹس مشیر عالم نے سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
جنگ نیوز -
کراچی . . . جسٹس مشیر عالم نے سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔سینئر جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے ان سے حلف لیا۔۔کراچی میں سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔۔جسٹس مشیر عالم نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔سینئر جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے جسٹس مشیر عالم سے حلف لیا۔۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرمد جلال عثمانی ایک ماہ کی چھٹیوں پرملک سے باہر گئے ہوئے ہیں۔