تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

رکن پنجاب اسمبلی یاسر رضا کیخلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ محفوظ

جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بنچ نے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے یاسررضا کی تعلیمی اہلیت کے خلاف مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ ہائی کورٹ بنچ کے جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے یاسر رضا کی انٹرمیڈیٹ کی سند کے خلاف ان کے سیاسی مخالف کی طرف سے اشتیاق مرزا کے دائر مقدمہ کی سماعت کی۔ یاسررضا ، راول پنڈی کے حلقہ پی پی تیرہ سے منتخب ہوئے تھے ، ان کی تعلیمی اہلیت کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ یاسررضا کی انٹرمیڈیٹ کی سند غلط ہے کیونکہ ان کی جگہ کسی اور امیدوار نے امتحان دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.