تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کا سول نافرمانی شروع کرنے کا عندیہ

جنگ نیوز -
سری نگر . . . مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری شہیدہوگئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی مظالم کے خلاف آج پرامن مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احتجاج سول نافرمانی کی طرف پہلا قدم ہے۔میر واعظ نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ معصوم افراد کی ہلاکتوں کیخلاف گھروں سے نکلیں اور اپنے علاقوں کے مرکزی مقام پر جمع ہوکر پرامن احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہونے والا احتجاج سول نافرمانی کی طرف پہلا قدم ہوگا۔ اور اگر بے گناہوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس میں شدت آسکتی ہے۔ سوپور میں مارچ کی کال دینے پر میر واعظ عمر فاروق سمیت کئی حریت رہنماؤں کو گزشتہ روز گھر پر نظر بند کردیا گیا۔ سید علی گیلانی اور دیگر کئی حریت رہنما پہلے ہی حراست میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں دو ہفتے کے دوران آٹھ کشمیری شہریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ روزسرینگر کے نزدیک بھارتی فورسز کی جارحیت اور بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکتوں کے خلاف مظاہرے پر بھارتی فوج نے فائرنگ کردی۔ جس سے مزید دو کشمیری جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ کشیدہ صورتحال کے باعث سوپور میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.