تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حیدرآباددھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی تدفین کر دی گئی

جنگ نیوز -
حیدرآباد . . . حیدرآباد کے علاقے ہالاناکہ میں ٹینکر کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے14افراد میں سے ایک کی تدفین کردی گئی ہے جبکہ پانچ افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کورورانہ کردی گئیں۔۔گزشتہ روز حیدرآباد کے علاقے ہالاناکہ کے مقام پرٹینکرمیں دھماکے کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے چھ کی شناخت ہونے کے بعد ایک شخص سبز علی کی تدفین ہالاناکہ میں کردی گئی جبکہ باقی پانچ افراد محمد سعید ، ذوالفقار علی، غضنفر علی، حافظ نذیر اور کشور رام کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیاگیا۔ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے باعث قریبی مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ 8فیڈرز بھی بند ہوگئے جس کے بعد پورے شہر میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی تاہم رات گئے چار فیڈرز کی مرمت کردی گئی اورشہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.