تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جڑواں شہر میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راول پنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے بالائی علاقوں، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے زیادہ تر جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کپاس کی کاشت کے علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران خاطر خواہ بارش کی توقع نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.