5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا میں347فٹ کی بلندی پر گولف کا انوکھا مقابلہ
جنگ نیوز -
نیویارک . . . امریکا میں گولف کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے گولف کے ایک انوکھے مقابلے میں حصہ لیا ۔ جو سرسبز میدان کی بجائے 347 فٹ بلند عمارت کی چھت پر کھیلا گیا ۔ نیویارک سٹی کی 40 منزلہ عمارت کی چھت پر مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں گولف کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں اAnnika orenstam,Briny Baird, Don Vickery نے حصہ لیا۔ اس دوران ہر کھلاڑی کو 10 بال کھیلنے کے لیے دیے گئے جنھیں شاٹ کھیل کر 347 فٹ کی بلندی سے دریاپر بنائے گئے بل آئی نامی تیرتے ہوئے ٹارگٹ تک پھینکناتھا ۔اس دلچسپ مقابلے کا مقصد چیریٹی کے لیے فنڈز اکٹھاکرناتھا۔اکٹھی ہونے والی رقم انیکا فاؤنڈیشن اورIntrepid fallen Heroes fund میں جمع کرائی جائے گی جسے امریکی فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔