5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطاآباد جھیل سے پانی کا اخراج 16ہزار کیوسک ہو گیا
جنگ نیوز -
ہنزہ . . . عطا آباد جھیل میں مسافروں کے لئے سولہ مئی سے بند کشتی سروس آج ایک بار پھر سے بحال کردی گئی ہے ۔جبکہ جھیل میں پانی کا اخراج تقریبا سولہ ہزار کیوسک ہے ۔عطا آباد جھیل میں ممکنہ سیلاب یا جھیل کے ٹوٹنے کے خطرے کے پیش نظر سولہ مئی کو کشتی سروس بند کر کے جھیل کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی ۔اور بالائی ہنزہ گوجال کے لوگوں کی آمد و رفت کے لئے ہیلی سروس شروع کی گئی تھی جو کہ اب تک جاری ہے ۔تاہم جھیل کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سات روز قبل تجارتی اور امدادی سامان کی نقل و حمل کے لئے صرف کارگوسروس بحال کی گئی تھی اب عام مسافروں کے لئے بھی کشتی سروس بحال کردی گئی ہے ۔ جس سے بالائی ہنزہ گوجال کے لوگوں کے ساتھ ساتھ پاک چین تجارت سے منسلک تاجروں اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لئے سفر کی آسان سہولت مہیا ہوگئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر ظفر وقار تاج کے مطابق بحال کی جانے والی کشتی سروس کے دوران سفر کے لئے لائف جیکٹس لازمی استعمال کی جائیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ بیک وقت دو یا دو سے زائد کشتیوں کی آمد و رفت کی شرط لاگو ہوگی ۔پاک فوج کی چار کشتیاں عطا آباد جھیل میں موجود رہیں گی جو جھیل کے اندر کسی بھی حادثے کی صورت میں ریکسیو آپریشن کریں گی، ادھر جھیل میں پانی کا اخراج تقریبا سولہ ہزار کیوسک ہے۔