تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بالی وڈ اداکار سنی دیول گردے کی تکلیف میں مبتلا، شوٹنگزمتاثر

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بالی وڈ اداکار سنی دیول گردے کی تکلیف میں متاثر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کے فلموں کی شوٹنگز متاثر ہورہی ہے۔ سنی دیول نے گردے کی مسلسل تکلیف پر جب ٹیسٹ کروایا تو پتا چلا کہ ان کے گردے میں پتھری ہے۔سنی دیول گردے کی بڑھتی تکلیف سے پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ اس سے ان کا کا م متاثر ہورہا ہے۔ سنی دیول ان دنوں Sameer Karnikکی فلم Jat Yamla Pagla Deewanaکے لیے شوٹنگ کروارہے ہیں تاہم گردے کی تکلیف کی وجہ سے وہ شیڈول کے مطابق شوٹنگز نہیں کرواپارہے۔واضح رہے کہ گردے میں پتھری کا مرض مضر صحت پانی پینے کی وجہ سے ہوتا ہے جس کا زیادہ تر عام افراد شکار ہوتے ہیں تاہم سنی دیول اور ان جیسے دوسرے بالی وڈ اداکاروں میں اس مرض کا انکشاف اس با ت کا پتا دیتی ہے کہ بالی وڈ اداکاروں کو بھی پینے کے لیے صاف پانی میسر نہیں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.