تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چین پاکستان سول ایٹمی معاہدہ، نیوکلیئر سپلائرز گروپ سے منظوری درکار

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . امریکا نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان سول ایٹمی تعاون کے معاہدے کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ سے منظوری درکار ہوگی ۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرالی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاک چین سول ایٹمی تعاون کے معاملے پر چین سے مزید معلومات کے حصول کا خواہش مند ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ امریکا نے یہ معاملہ گذشتہ ہفتے ہونے والے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے اجلاس میں اٹھایا تھا ۔ اجلاس میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا جبکہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے معاملات اتفاق رائے سے چلائے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.