5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملک میں بجلی کا شارٹ فال2ہزار میگاواٹ،8گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ
جنگ نیوز -
لاہور . . . ملک میں موسم بہتر ہونے سے بجلی کا جن قابو میں ہے شارٹ فال بھی2 ہزار میگاواٹ کے قریب برقرار ہے شہروں میں4 سے6 دیہات میں8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ پیپکو ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال1952میگاواٹ ہوگیاہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار13ہزار451اور طلب15ہزار403میگاواٹ ہے: پیپکو حکام کے کا کہنا ہے کہ کراچی کو590 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی اور کے ای ایس ای50 ارب50 کروڑ روپے کی سب سے بڑی نادہندہ ہے:پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی ہائیڈل پیداوار5ہزار113اور تھرمل جنریشن2ہزار226میگاواٹ ہے نجی بجلی گھروں سے6ہزار43جبکہ کرائے کے بجلی گھروں سے69میگاواٹ بجلی میسر ہے پیپکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ بچت پلان پر عمل جاری رہے گا صوبوں میں مانیٹرنگ سیل بنائے جارہے ہیں جو اس کو مزید فعال بنائیں گے۔