تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاڑکانہ :پولیس مقابلے میں بدنام ڈاکو مبین ناریجو ہلاک

جنگ نیوز -
لاڑکانہ . . . لاڑکانہ میں پولیس مقابلے کے دوران بدنام ڈاکو مبین ناریجو ماراگیا ۔ اس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر50 لاکھ روپے انعام مقرر تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شریف پور کے جنگلات میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری تھا ۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مبین ناریجو مارا گیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ ثنا اللہ عباسی کے مطابق مبین ناریجو300 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا جن میں پولیس اہل کاروں سمیت سو سے زائد افراد کا قتل بھی شامل ہے ۔ سندھ حکومت نے اس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.