تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایم ایم اے ظالموں کا ساتھ دے کر عوام کا اعتماد کھو چکی،مولانا سمیع الحق

جنگ نیوز -
ملتان . . . جمعیت علمائے اسلام(س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل نے قوم کو مایوس کیا ہے ۔ صوبہ سرحد میں پانچ سال حکومت کی لیکن مسائل حل نہ ہوئے۔ملتان سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے ظالم حکمران کا ساتھ دے کر عوام کا اعتماد کھو چکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ایما پر جنوبی پنجاب میں آپریشن کا راستہ ہموار کیا جارہا ہے اور وہاں قبائلی علاقوں جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں ۔ لیکن جنوبی پنجاب کا خطہ امن کا گہوارہ ہے اس لئے یہاں بیداری پیدا کرنے کے لئے ڈویژن کی سطح پر بیداری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.