5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ومبلڈن ٹینس:سرینا ولیمز، رافیل نڈال اور نووک جوکوچ کوارٹر فائنل میں
جنگ نیوز -
لندن . . . ومبلڈن ٹینس میں امریکی اسٹار سرینا ولیمز، رافیل نڈال اور نووک جوکوچ کی جیت کا سلسلہ جاری ہے۔لندن میں جاری ایونٹ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے روس کی ماریا شراپوا کو سات چھ اورچھ چار سے ہراکر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔بیلجیم کی جسٹین اینن ہم وطن کم کلائسٹرز سے ہارگئی ،کلائسٹرز کی جیت کااسکور دو چھ ، چھ دواورچھ تین رہا۔مینز سنگلز میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے آسٹریا کی جرگن میلزر کوچھ تین ، چھ دواور چھ تین سے ہرادیا۔گزشتہ سال کے فائنلسٹ امریکی اسٹاراینڈی روڈک عالمی رینکنگ میں 82ویں نمبرپرموجودتائیوان کےlu yen san سے ہارگئے۔ورلڈنمبرون رافیال نڈال اورنووک جوکووچ نے بھی کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔