5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی کے واقعات میں تیسری قوت ملوث ہے،رحمن ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں حکومت کی رٹ ہے، قتل و غارت کے واقعات میں تیسری قوت ملوث ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قتل و غارت کے واقعات میں وہی لوگ ملوث ہیں جو ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں عام لڑائی کے دوران کوئی مارا جائے تو اس کو بھی ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا جاتا ہے۔ ایک سوا ل کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ صدر زرداری کے وژن سے ان کا گراف اوپر چلا گیا ہے جس سے دشمنوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔