5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
میگن فوکس اور برائن آسٹن نے چھ سالہ دوستی کے بعدشادی کرلی
جنگ نیوز -
ہالی ووڈ . . . میگن فوکس اور برائن آسٹن کی دوستی اور منگنی کے قصے ہمیشہ سے ہی میڈیا کی زینت بنے رہے ہیں تاہم اب یہ دونوں اداکاربالآخررشتہ اذدواج میں بندھ ہی گئے ۔ Transformers کی اسٹار اداکارہ میگن فوکس اور Beverly Hills کے اسٹار برائن آسٹن گرین نے دنیاکی نظروں سے چھپ کرامریکی ریاست ہوائی کے جزیرے پر ایک دوسرے کو زندگی کا ہمسفر بنالیا ہے۔ ہوائی کے ہی ایک ریزورٹ میں چھوٹی سی تقریب کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے والا یہ جوڑا آج کل اسی ریزورٹ میں ہنی مون منا رہا ہے۔