تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حکومت خودکشی کے رجحان کے خلاف مہم چلائے، اسپیکر قومی اسمبلی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ رواں سال اب تک دو سو افراد خودکشی کرچکے ہیں اسپیکر اسمبلی نے حکومت کو ہدایت کہ وہ اس رحجان کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائے ۔ قومی اسمبلی میں آج پرائیویٹ ممبرز ڈے کے ایجنڈے پر کارروائی ہوئی تو مسلم لیگ ن نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غربت اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشی پر مجبور ہیں، اس پر وفاقی وزیر انسانی حقوق ممتاز گیلانی نے بتایا کہ پنجاب میں رواں برس113، سندھ میں56، بلوچستان میں15 اور خیبرپختنوانخواہ میں20 افراد نے خودکش کی،انہوں نے کہا کہ حکومت پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ راتوں رات اقتصادی حالات بدل دے، اسپیکر فہمیدہ مرزا حکومت کو ہدایت کی کہ خودکشی رحجان کے خلاف عوامی آگہی مہم چلائی جائے اور مساجد میں بھی لوگوں کو بتایا جائے کہ خودکشی کے حرام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.