تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

تیسرا ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف مشکلات کا شکار

جنگ نیوز -
برج ٹاوٴن . . . ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شدید مشکلات سے دوچار ہے،اسے مہمان ٹیم پرصرف انیس رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی تین وکٹی باقی رہ گئی ہیں۔برج ٹاؤن میں جاری میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے پہلی اننگز285رنز چھ آؤٹ سے شروع کی۔مہمان ٹیم 346رنز پرآؤٹ ہوگئی ۔ایشول پرنس 78رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورررہے۔سلیمان بین نے چھ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات کاشکار رہی۔تیسرے دن کھیل ختم ہواتو ویسٹ انڈیز کااسکور7وکٹ پر134رنزتھا۔چندرپال 57رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔بوتھا ااواسٹین نے تین تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.