تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سوات:صوفی محمد کے تین بیٹوں سمیت30افراد عدالت میں پیش

جنگ نیوز -
سوات . . . سوات میں انسداد دہشت گردی سوات کی عدالت نے آج مولانہ صوفی محمد کے تینوں بیٹوں سمیت30 سے زائد دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت کی۔جبکہ مولانہ صوفی محمد کو20 جولائی2010 کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مولانہ صوفی محمد کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کو پیش نہیں کیا گیا۔۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانہ صوفی محمد کو30 جولائی2010 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب آج ہونے والی30 سے دہشت گردوں کی پیشیوں میں مولانہ صوفی محمد کے تین بیٹے عبداللہ ،عبدالرحمان اور فضل اللہ کو پیش کیا گیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ان تمام دہشت گردوں کو مولانہ صوفی محمد کے ساتھ20 جولائی2010 کو ایک بار پھر پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.