5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بالی ووڈ :سونم کپور کا دپیکا پڈکون کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار
جنگ نیوز -
ممبئی . . . دپیکا پڈکون کے ساتھ رنبیر کپور کے تعلقات اگرچہ کہ اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں لیکن ان کے تعلقات کا ہیولا سونم کپور کے ذہن میں اب بھی منڈلاتا رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ سونم کپور جن کا رنبیر کپور سے تعلق رہ چکا ہے ، نے David Dhawan کی زیر ہدایت بننے والی نئی فلم میں کام کرنے سے صرف اس لیے انکار کردیا ہے کیونکہ اس میں Deepika Padukone کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔فلم یونٹ کے ذرائع کہتے ہیں کہ سونم کپور نے فلم ”Desi Boys“ میں Deepika کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ سونم کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ ”موسم“ اور ” تھینک یو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس لیے ان کے پاس مزید فلم میں کام کرنے کے لیے وقت نہیں ہے،لیکن سونم کپور کے دوست کی بات میں کچھ زیادہ سچائی نظر نہیں آتی کیونکہ اس سے قبل سونم کپور ایک مشہور فیشن میگزین سرِورق کے لیے بھی Deepika کے ساتھ تصویر کھنچوانے سے انکار کردیا تھا۔