5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ڈگریوں کی تصدیق میں4ہفتے لگ سکتے ہیں،ہائر ایجوکیشن کمیشن
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ہائیرایجوکیشن کمیشن نے11 سو70 ارکان پارلے منٹ میں سے934 ارکان کی تعلیمی ڈگریوں کو تصدیق کے لئے متعلقہ تعلیمی اداروں کو بھجوادیا ہے ۔ ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے11سو70 ارکان پارلے منٹ میں سے ایک ہزار95 کی تعلیمی اسناد ایچ ای سی کو تصدیق کرانے کیلئے بھیجی گئی تھیں ، ان میں سے ایک سو61 کو نامکمل ہونے پر واپس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا گیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ ارکان پارلے منٹ میں سے21 کی اسناد مدارس کی ہیں اور36 اسناد غیرملکی تعلیمی اداروں سے لی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق اندرون ملک تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل15 روز اور بیرون ملک سے4 ہفتوں کے اندر مکمل ہوجائے گا اور ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کے بارے میں مصدقہ معلومات قائمہ کمیٹی تعلیم کو بھی بھیجی جائیں گی۔