5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بابر اعوان کی جانب سے کہوٹہ تحصیل بار کیلئے50لاکھ روپے کی گرانٹ
جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . وفاقی وزیرقانون بابر اعوان نے وکلا تنظیموں کو گرانٹ کی مد میں رقوم دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاشرے کے پڑھے لکھے طبقہ کو ہی اہمیت دے رہے ہیں ۔ بابراعوان نے ضلع راول پنڈی کی تحصیل کہوٹہ کا دورہ کرکے وہاں تحصیل بار ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کو 50 لاکھ روپے گرانٹ کا چیک پیش کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ ان پر تنقید کرنے والوں نے صرف ساتویں جماعت میں غربت اور خدمت کے عنوان والا ہی مضمون پڑھا ہے، بابر اعوان نے کہا کہ ابھی تو صرف بلوچستان میں 34 بار ایسوسی ایشنز کے دروازے کھولے گئے ہیں جس پر وہاں کے سردار اور جاگیردار بلبلااٹھے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مزید 126 بارز کی طرف سے انہیں ملنے والے دعوت نامے موجود ہیں۔