5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مغربی ممالک کی ریسرچ کی بجائے اپنی ریسرچ کرنی چاہیے ،فیصل کریم
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک کی صنعتوں کو مسائل سے نکالنے اور ترقی دینے کے لیے بہتر اور جدید ریسرچ کی ضرروت ہے ۔۔اسلام آباد میں ایک نجی یونیورسٹی اور اسلام آباد ایوان صعنت و تجارت کے درمیان ریسرچ کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریسرچ زندگی کے مختلف شعبوں میں ترقی اور بہتری کے لیے ضروری ہے اور اس کے لیے ضروری نہیں آپ لائبریریوں یا تبادلہ خیال تک محدود رہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں مغربی ممالک کی کی ہوئی ریسرچ پر بغیر سوچھے سمجھے پر عمل کرنے کی بجائے اپنے ماحول اور حالات کے مطابق ریسرچ کرنی چاہیے ۔انھوں نے مختلف ٹریڈ باڈیز پر زور دیا کہ ملک میں صعنتی و سماجی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی ریسرچ میں تعلیمی اداروں کا ساتھ دیں۔