تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاک بحریہ کی جنگی مشقیں شمشیر بحر4اگلے ماہ شروع ہونگی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . پاک بحریہ نے بھارت کے نئے جنگی نظریہ کومدنظر رکھتے ہوئے خطے میں سلامتی کی صورت حال یقینی بنانے کے لئے اگلے ماہ شمشیربحرچہارم کے نام سے وارگیمزکرنے کااعلان کیاہے۔پاک بحریہ کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ان وار گیمز کاافتتاح بارہ جولائی کوکریں گے۔ شمشیر بحر وارگیمز کو بھارت کے نئے جنگی نظریہ کو مدنظررکھ کرمرتب کیاگیاہے،ان مشقوں کے مختلف پہلوؤں میں خطرے کا اندازہ، تصادم ماحول کے امکانات اور جوابی حکمت عملی شامل ہوں گے، شمشیر بحر سلسلہ کی آخری مشقیں دوہزارسات میں کی گئی تھیں ۔ ترجمان بحریہ کے مطابق بحریہ کی وارگیمز کی منصوبہ بندی میں بری فوج کی 5ویں کور اور فضائیہ کی سدرن کمانڈکوبھی شامل کیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.