تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

30 جون تک 1325ارب سے زائد کا ٹیکس ریوینیو جمع ہوجائے گا

جنگ نیوز -
کراچی . . . فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیرمین نے کہا ہے کہ30 جون تک1325 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس ریوینیو جمع کر لیا جائے گا۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے چیرمین ایف بی آر نے کہا کہ24 جون تک1268 کا ٹیکس وصول کیا گیا۔۔ جو گذشتہ سال کے مقابلے میں15 فیصد زیادہ رہا۔24 جون تک پچھلے سال کی نسبت8 ارب روپے زیادہ ریفنڈ دیا گیا۔ جون کے مہینے میں24 تاریخ تک24 فیصد ٹیکس زیادہ حاصل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث ایف بی آر کو36 ارب روپے کم ٹیکس مل سکا۔ چینی پر جی ایس ٹی آدھا کرنے سے12 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال رہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.