تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا جعلی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نرالی منطق

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے جعلی ہو اصلی ہواگر ہمارے کچھ اراکین اسمبلی کی ڈگریاں جعلی ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ یہ با ت انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں اب بھی اپنے گھرمیں رہتا ہو اور آئندہ بھی اپنے گھر میں رہوں گاانہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد میں کمیونیکشن اینڈ ورکس کے افسران سے ملاقات کرکے بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیرکے فنڈز ریلیز کروں گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پانی کے مسلہ پر کل اسلام آباد میں اجلاس ہورہا ہے اگر مجھے ثالثی کیلئے کہا گیا تو جس کا جو حق ہوگا وہ اسے ملے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دی جائے گی اگر کسی نے ہماری سرزمین استعمال کرنے کی کوشش کی تو ہم مزاحمت کریں گے ۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں ڈاکڑوں کی ہڑتال غیر قانونی ہے تاہم لاپتہ ڈاکڑوں کی بازیابی کیلئے ہر فورم پرآواز بلند کروں گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.