5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکاربومن ایرانی اب گلوکاری کریں گے
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بالی وڈ کے وراسٹائل فنکار بومن ایرانی اداکاری کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمانا چاہتے ہیں۔فلم مناّ بھائی ایم بی بی ایس میں ڈین کے کردار ادا کرنے والے بومن ایرانی نے اپنے کیرئیر کا آغاز فوٹوگرافری سے کیا لیکن انہیں شہرت مزاحیہ اداکاری سے ملی۔ بومن ایرانی آج کل میوزک ڈائریکٹر Shankar Mahadevanکے ساتھ بھارت کے پانچ شہروں کا دورہ کررہے ہیں۔ منفرد شخصیت اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک بومن ایرانی کا کہنا ہے کہ وہ گلوکاری کو اپنا پیشہ نہیں بنانا چاہتے مگر اپنا شوق ضرور پورا کریں گے۔