5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان دہشت گردی پر قابو پا لے گا، من موہن سنگھ
جنگ نیوز -
اوٹاوا . . . بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات قائم کرتے ہوئے بھارت کا رویہ اعتماد قائم کرنا ہوگا مگر اس اعتماد کی تصدیق بھی کی جائے گی۔ کینیڈا میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس سے واپس آتے ہوئے طیارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے من موہن سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کے نتیجے میں امید ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف کارروائیاں کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا اور دہشت گردی پر قابو پا لے گا۔ پاکستان سے تعلقات قائم کرتے ہوئے ہمارا رویہ اعتماد قائم کرنا ہوگا مگر ہم اس اعتماد کی تصدیق بھی کریں گے۔ اس لیے صرف وقت ہی بتا سکتا ہے کہ تعلقات کا یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔