تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

میکسیکو میں گورنر شپ کے امیدوار کو قتل کردیا گیا

جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی . . . فارن ڈیسک . . . میکسیکو میں گورنر شپ کے امیدوار کو گزشتہ روز ٹیکساس کی سرحد کے قریب ہلا ک کر دیا گیا۔2006 میں میکسیکن صدر فلپ کالڈیرون کے منشیات کیخلاف اعلان جنگ کے بعد قتل ہونے والے یہ اہم سیاسی رہنما ہیں۔ امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق Rodolfo Torre کا قتل میکسیکن ریاست کے خلاف منشیات کے غیر قانونی کاروبار کرنے کی جنگ کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔صدر نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے اس قتل پر اپنے رد عمل میں کہا کہ یہ ایک شہری یا سیاسی رہنما کے خلاف حملہ نہیں بلکہ یہ معاشرے اور تمام سیاست دانوں کے خلاف حملہ ہے۔اخبار کے مطابق میکسیکو میں 2006سے23ہزار لوگوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ منشیات کے گینگز پر قابو پانے کے لیے 45ہزار فوجی اور پولیس کے جوان اس لڑائی میں حصہ لیں رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.