تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

معروف شاعر رفعت القاسمی انتقال کر گئے

جنگ نیوز -
کراچی . . . معروف بزرگ شاعر رفعت القاسمی طویل علالت کے باعث آج کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ظفرٹاؤن لانڈھی میں گوشہ نشینی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔ 1934ء میں شیخ پور ضلع مونگیر صوبہ بہار میں پیدا ہونے والے رفعت القاسمی کا خاندانی نام محمد ابوالقاسم تھا۔ ان کے دومجموعہ ہائے کلام ”دکھ پیغمبری کے“ اور ”عشق ناتمام“ شائع ہو چکے ہیں۔خاص طور پر ان کا یہ شعر بہت مشہور ہوا۔

دیے ہیں تو نے دکھ پیغمبری کے

الہٰی یہ مرا رتبہ نہیں تھا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.