تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امن کی آشا کے تحت بارڈر پر نمائشی میچ کھیلنے کا ارادہ ہے، اعصام الحق

جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ بھارتی پارٹنر کے ساتھ وہ رواں سال کے آخر میں امن کی آشا کے تحت واہگہ بارڈر پر نمائشی میچ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روہن بوپانا کے ساتھ شراکت کے بعد اعصام الحق کی ڈبلز رینکنگ میں بتدریج بہتری بھی آئی ہے اور اب ان کی خواہش ہے کہ وہ وہ اس رینکنگ میں پہلا نمبر حاصل کریں۔ واضح رہے کہ اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپانا کی جوڑی سال کے تیسرے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن کے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ومبلڈن کے تیسرے راونڈ میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ سلواکیا کے لوکاس لاکو اور یوکرائن کے سرجئی اسٹاکوسی سے تھا ، اعصام اور روہن نے یہ میچ سات ، پانچ ۔ سات ۔ پانچ اور چھ ۔ دو سے جیتا۔ جس کے بعد اعصام الحق کسی بھی گرینڈ سلیم ایونٹ کا کوارٹر فائنل کھیلنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ، اس کامیابی کو انہوں نے پاکستان ٹینس کیلئے ایک بڑا دن قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.