5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عدالت نے حاکم زرداری کوطلب کیا تو یوم سیاہ منائینگے، راجہ ریاض
جنگ نیوز -
لاہور . . . پنجاب کے سینئروزیرراجا ریاض احمد نے کہاہے کہ کسی عدالت نے 83سالہ حاکم علی زرداری کوطلب کیا تو پیپلزپارٹی اس روز یوم سیاہ منائے گی۔ لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں راجا ریاض نے کہاکہ پنجاب سے پہلے ہی بڑی لاشیں جاچکی ہیں، پنجاب باقی صوبوں میں نفرت کا پیغام نہ بھیجے۔ پنجاب سے مزید کوئی لاش کسی دوسرے صوبے میں گئی تو برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ حاکم علی زرداری کو صدر مملکت آصف زرداری کے والد ہونے پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔کچھ طاقتیں پاکستان میں مڈ ٹرم انتخابات کرانے کی سازش کررہی ہیں: سینئروزیرپنجاب راجا ریاض نے کہا کہ حاکم علی زرداری کے ساتھ جو کچھ ہورہاہے اس سے نفرتیں بڑھیں گی، نقصان جمہوریت کو پہنچے گا۔حاکم علی زرداری علیل ہیں انہیں عدالتوں میں گھسیٹنے سے جمہوریت اور پاکستان کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کو فائدہ ہوگا۔