تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پریکٹس کرنے والے وکیل سابقہ عہدوں کو نام کا حصہ نہ بنائیں،لاء کمیشن

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . لا اینڈ جسٹس کمیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ پریکٹس کرنے والے وکلا اپنے نام کے ساتھ جج یا سابق اٹارنی جنرل اور سابق ایڈوکیٹ جنرل کے سابقے یا لاحقے استعمال نہ کریں ، خلاف ورزی کرنے والے وکلا کے خلاف انضابطی کاروائی کی جائے گی ۔ بیان کے مطابق اس بات کا فیصلہ کوئٹہ میں ہونے والے نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے گذشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔اس اجلاس میں اس بات کا نوٹس لیا گیا تھا کہ بعض وکلا موکلوں کی توجہ اور کیس حاصل کرنے کے لئے اپنے نام کے ساتھ جسٹس ریٹائرڈ اور سابق اٹارنیجرنلز اور سابق ایڈوکیٹ جرنلز کے سابقے یا لاحقے استعمال کرتے ہیں جبکہ پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اور بار کونسل کے قوانین کے تحت اس پر پابندی ہے ، مزید کہا گیا ہے کہ جن افراد کو ہائی کورٹ میں ترقی دی گئی ، مگر ان کی تقرری کو کنفرم نہیں کیا گیا اور سپریم کورٹ کے پی سی او ججز کے خلاف 31 جولائی 2009 کے فیصلے کے بعد اس افراد کی تقرری ختم کردی گئی مگر اس کے بعد بھی انھوں نے اپنے نام کے ساتھ سابق جج لکھنا نہیں چھوڑا جو کہ قانون اور رولز کی خلاف ورزی ہے اور ان کو فوری طور پر پریکٹس ترک کر دینی چاہیئے۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے افراد کے نام شائع کرتے وقت احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.