تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فیصل آباد:پو لیس کا نوجوان پر تشدد،دھوپ میں پاوٴں جھلس گئے

جنگ نیوز -
فیصل آباد . . . فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کا تلاشی کے دوران نکالی گئی رقم واپس مانگنے پر غیر روائتی تشدد سامنے آیا جس میں نوجوان کو تپتی ہوئی دھوپ میں ننگے پاؤں کھڑا رکھا گیا۔اور نوجوان کے پاؤں بری طرح جھلس گئے۔ذرائع کے مطابق پولیس تشدد کا شکار ہونے والے محمدشکیل کا تعلق فیصل آباد کے علاقے نیوسمندری سے ہے۔جہاں وہ ایک دکان پر معمولی معاوضے پر ملازم ہے۔محمد شکیل کا کہنا ہے کہ وہ ایک گاؤں سے رقم کی وصولی کے بعد دوسرے گاؤں کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں پولیس ناکے پر کھڑے دوپولیس اہلکاروں کانسٹیبل ذوالفقار اور حولدار محمد اقبال نے اسے تلاشی کے بہانے روک کر جیب سے رقم نکال لی۔رقم کی واپسی کا تقاضہ کرنے پر محمد شکیل کو پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے تپتی ہوئی سڑک پر ننگے پیر کھڑا کردیا۔جہاں دو گھنٹے تک اسے اسی حالت میں رکھا جس سے اس کے پاؤں شدید زخمی ہوگئے ۔جبکہ پولیس اہلکاروں نے متاثرہ شخص محمد شکیل کی حالت غیر ہوتے دیکھ کر جائے واردات سے فراری اختیار کرلی۔مقامی افراد نے شدید زخمی حالت میں محمد شکیل کو سول اسپتال فیصل آباد منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔دوسری جانب محمد شکیل کی جانب سے مقامی عدالت کو دی جانے والی درخواست پر عدالت نے محمد شکیل کے طبی معانے کا حکم جاری کیا ہے۔جس کے بعد سول اسپتال فیصل آباد میں ہونے والے طبی معائنے میں تشدد کی تصدیق کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.