تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حیدرآباددھماکے کا مقدمہ درج، بجلی بحالی کا کام جاری

جنگ نیوز -
حیدرآباد . . . حیدرآباد میں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ہائی ٹرانسمیشن لائن متاثر ہونے سے سندھ کے کئی اضلاع اب تک بجلی سے محروم ہیں۔ گزشتہ روز حیدرآباد کے علاقے ہالاناکا کے مقام پرٹینکرمیں دھماکے کا مقدمہ تھانہ ہٹڑی میں درج کرلیاگیاہے۔ایف آئی آر147/2010 میں ٹینکر ڈرائیورقاسم ،کلینر ندیم اور خیر انٹرپرائزخانیوال کے چیف ایگزیکیٹو زیشان الہی ٰ کو نامزد کیاگیاہے۔ دھماکے سے چودہ افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔ ٹینکر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی موجودگی اورگنجان آباد علاقے میں ٹینکر کی آزادانہ نقل وحمل نے تحقیقاتی اداروں کے لئے کئی سوالات پیدا کردیئے ہیں ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے گذشتہ روز تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ میں دھماکے کی وجہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس بتائی تھی۔ذرائع کے مطابق ٹینکر کا کولنگ سسٹم خراب ہوچکاتھا،پریشر لیک ہونا اور سیفٹی لاک کاخراب ہوجانادھماکے کی وجہ ہوسکتی ہے ۔ادھر ڈرائیور نے جیونیوز سے بات چیت کے دوران بتایا تھا کہ ٹینکر ملتان سے آیا تھا اور گیس حیدرآباد سائیٹ ایریا میں مشروب ساز فیکٹری کو سپلائی کرنی تھی ۔علاقے میں بجلی اب تک منقطع ہے۔حیسکو کا عملہ دھماکے سے متاثرہ ہائی ٹینشن لائن اور کھمبوں کی مرمت میں مصروف ہے۔آج دوسرے روز بھی علاقے میں دکانیں اور بازار بند ہیں۔واقعے میں جاں بحق ہونے والے بارہ افراد کی لاشیں اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں روانہ کردی گئی تھیں جبکہ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی تدفین کردی گئی ہے۔دوسری جانب حیسکو کی ہائی ٹرانسمیشن لائن متاثر ہونے سے اب تک حیدرآبا د سمیت اندرون سندھ کے متعدد اضلاع میں بجلی کی سپلائی تاحال تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.