تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہیٹی میں زلزے کے بعدشرح آبادی میں تیزی سے اضافہ

جنگ نیوز -
پورٹ عو پرنس . . . فارن ڈیسک . . . رواں برس جنوری میں تباہ کن زلزے میں لاکھوں جانیں ضائع ہونے کے باوجود ہیٹی میں آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت ہیٹی کی آبادی96لاکھ ہے ۔ رواں برس جنوری میں زلزلے سے 2لاکھ30ہزار افراد ہلاک ہوئے لیکن آبادی میں اضافے کی شرح بڑھنے سے یہ کمی 2012تک پوری ہو جائے گی۔ امریکی مردم شماری بیورو کے مطابق2050تک ہیٹی کی آبادی ایک کروڑ 34لاکھ ہو جائے گی۔ ڈومینیکن میں بھی اس عرصے کے دوران تیزی سے شرح آبادی میں اضافہ ہوگا ،تاہم یورپی ممالک کی آبادی میں کمی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.