تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سوات: صوفی محمد کو 20 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

جنگ نیوز -
سوات . . . سوات میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کو 20 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مولانا صوفی محمد کے تین بیٹوں عبداللہ ، عبدالرحمان اور فضل اللہ سمیت تیس سے زائد شدت پسندوں کو آج خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ مولانا صوفی محمد کو بھی آج پیش کیا جانا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر انہیں عدالت نہیں لایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کے جج نے ابتدائی کارروائی کے بعد سماعت ملتوی کرتے ہوئے مولانا صوفی محمد سمیت تمام شدت پسندوں کو بیس جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.