تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جعلی ڈگریوں پر اسلم رئیسانی کابیان افسوسناک ہے،عابد شیر علی

جنگ نیوز -
کراچی . . . قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئر مین عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جعلی ڈگریوں سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان افسوسناک ہے اورایسے ارکان اسمبلی قابل معافی نہیں ۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگری رکھنے والوں کی پشت پناہی کیوں کی جارہی ہے، بلوچستان اسمبلی کے کئی ارکان کی ڈگریاں ابھی متنازع ہیں جبکہ کئی ڈگریاں ایسی یونی ورسٹیوں کی ہیں جن کی صداقت مشکوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کی صورتحال پر تمام پارلیمینٹرین کو اکھٹے ہونا چاہیے، عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ایسے بیانات دیں گے تو جگ ہنسائی والی بات ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.