تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وارننگ نہیں دے رہے لیکن اب فیصلہ کرنا ہوگا، نوازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہملک کے حالات بہتری کی جانب نہیں بڑھ رہے ہیں اورحکومت عدلیہ کے ساتھ تصادم کی کوشش کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے وارننگ کا لفاظ استعمال نہیں کررہا لیکن فیصلہ کرنا ہوگا۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ذوالفقار کھوسہ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک کے حالات بہتری کی جانب نہیں بڑھ رہیں اورحکومت عدلیہ کے ساتھ تصادم کی کوشش کررہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ کو آنکھیں دکھارہی ہے اور عدلیہ کے فیصلوں پرعمل نہیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے حکومت اب بھی اپناقبلہ درست کرلے۔نواز شریف نے کہا کہ وکلا کو خرید نے اور انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہیہے جبکہ عدلیہ کو نیچا دکھایا جارہا ہے۔نوازشریف نے اس موقع پر عدلیہ کیخلاف گرانٹ نہ لینے والی بارزکوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ این آراومانناہے توجیل میں موجودسب قیدیوں کوچھوڑاجائے۔انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں میں300ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے، پاکستان اس لیے نہیں بنایاتھاکہ کشکول لیے پھراجائے ۔انہوں نے کہا کہحکومت کے معاملات پرہمارے شدیدتحفظات ہیں، میں وارننگ کا لفظ استعمال نہیں کررہا لیکن اب فیصلہ کرنا ہوگا،حکومت نے ہماری بات نہ مانی تواپناکرداراداکریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مشرف کے8سال میں ہونیوالی لوٹ کھسوٹ کااحتساب کیاجائے۔نواز شریف کاکہنا تھاکہ سمبلی سے باہررہ کراچھے طریقے سے خدمت کی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.