تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کنٹینرز کیس میں پشاور کسٹم کے11افراد گرفتار

جنگ نیوز -
پشاور…نیٹو افواج کو پانی سپلائی کرنے کی آڑ میں مبینہ طور پر ممنوعہ اشیا اسمگل کرنے والے تین کسٹم انسپکٹرز سمیت گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کسٹمزانٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ اتحادی افواج کو پانی کی سپلائی کی آڑ میں پچاس کنٹینرز میں غیرممنوعہاشیا پاکستان اسمگل کی گئیں۔ جن کو ملک کے مختلف علاقوں میں آف لوڈ کیا گیا۔حکام نے بتایاکہ ایک کنٹینر کو پشاور میں پکڑا گیا جس سے بھاری مقدار میں غیر ممنوعہ اشیا برآمد کی گئیں۔حکام کے مطابق نیٹو کنٹیرکیس میں گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں طورخم بارڈر پر تعینات تین کسٹم انسپکٹرز، دو امپورٹرز، ایک کلئیرنگ ایجنٹ، دو تاجر اور کسٹم کے لئے پرائیویٹ کام کرنے والے تین اہلکار شامل ہیں ۔حکام کے مطابق کسٹم کے تینوں انسپکٹرز عدالت سے ضمانت پر رہا کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں ۔کنٹینر کیس کے باعث ملکی خزانے کو اربوں روپے کانقصان ہوا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.