5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سندھ،رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع
جنگ نیوز -
کراچی…حکومت سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں مزید تین ماہ توسیع کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کو گرفتاری، چھاپے، تلاشی اور ہتھیار استعمال کرنے کے خصوصی اختیارات دیئے گئے تھے جن میں مزید تین ماہ کی توسیعکا نوٹفیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔حکومت سندھ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں اور دیگر سیاسی گروپوں کے تصادم کے باعث چند ماہ قبل انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت یہ اختیارات رینجرز کو تقویض کئے تھے لیکن کراچی میں اب تک ٹارگٹ کلنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔